ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کا دورہ

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کا دورہ

Tue, 18 Apr 2017 21:54:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 18/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر آج وزیر اعظم نریندر مودی، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال اور سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جئے شنکر سے مفید ملاقاتوں کے بعد بھارت سے روانہ ہوگئے۔ این ایس اے میک ماسٹر نے امریکہ-بھارت اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور ایک اہم دفاع پارٹنرکے طور پر بھارت کی حیثیت کا اعادہ کیا۔فریقین نے دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اپنی مشترکہ دلچسپی سمیت متعدد دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دورہ علاقائی مشاورت کا حصہ تھا جس میں ان کا کابل اور اسلام آباد کا دورہ بھی شامل تھا۔
 


Share: